تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت کی امریکی ڈرون حملوں پر مشاورت

راولپنڈی: سول اورعسکری قیادت کا جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں پاکستان کی سرزمین پرہونے والے ڈرون حملے پرگفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرمیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر سمیت دیگراعلیٰ افسران شریک تھے۔

سول قیادت کی جانب سےوزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سمیت دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 21 مئی کو پاکستان کی سرزمین پرہونے والا ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس سے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اورافغان امن عمل کو نقصان پہنچے گا۔

ملک کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ پاکستان کے قومی مفادات کی ہرممکن حمایت کی جائے گی اور ملک سے باہر ہونے والی مداخلت پرقابو پایا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اورپاکستان کودرپیش خطرات پر گفتگو ہورہی ہے۔

اجلاس میں آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا اوراس پراطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر اور اسے درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

Comments

- Advertisement -