پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جن سویلینز کا ملٹری ٹرائل ہوا ہے انھیں انصاف دلائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سویلین کا ملٹری ٹرائل ہورہا ہے، پاکستان کے آئین اور عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کا مؤقف رہا ہے سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔
ملٹری کورٹس میں 25 سویلین کو سزا سنائی گئی ہیں، یورپی یونین نے بھی سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کیا، یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بھی بات کی گئی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے ترمیم لائی گئی تھی، موجودہ حکومت کو بھی چاہیے تھا کہ آئینی ترمیم کرلیتے۔
انھوں نے کہا کہ ملٹری قوانین میں ترمیم دہشت گردوں کے لئے کی گئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کوئی دہشت گرد جماعت نہیں۔
مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم، حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاسی مخالفین کونقصان پہنچانے کیلئے معیشت کا بیڑاغرق کیا جارہا ہے، حکومت انتقام میں اتنی آگے چلی گئی ہے کہ مخالفین کاخاتمہ کررہی ہے، حکومت سیاسی حریفوں کو ختم کرنے کیلئےعالمی قوانین کو بھی روندرہی ہے،
وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کچھ نہیں اسی لیے فیصلہ لکھنے کیلئے مؤخر کیا گیا، سب کو معلوم ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس بھی ایک سیاسی انتقام کا کیس ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کے کیس پرعالمی سطح پر بھی ردعمل آئےگا کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سب جانتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کے صرف ٹرسٹی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بےگناہ ہیں، کیس کا فیصلہ جلد کریں۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے 2 نکات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ دیے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کا بانی سے ملناضروری ہے، ملاقات ہونی چاہیے، بانی پر جو سختیاں ہیں اسے نرم کرنے ملاقات کرنے دیں، بہت سارے معاملات ہیں جن پر بانی پی ٹی آئی کی رائے ضروری ہے۔