ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد کو بھی مشکوک خط موصول

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ججز کو دھمکی آمیز ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا اور اب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد کو بھی مشکوک خط موصول ہوگیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ خط میں مشکوک پاوڈر کی پڑیا بھی موجود ہے، سب سے پہلے مشکوک خط چیف جسٹس کے عملے کو موصول ہوا تاہم عملے نے خط کو معمول کا لیٹر سمجھ کر نظر انداز کر دیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 9 ججوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جس میں پاؤڈر موجود تھا اور اس کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

تاہم آج چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سمیت جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین کو بھی ایسے خطوط موصول ہوئے اور ان چاروں خطوط میں پاؤڈر موجود ہونے کے ساتھ ان میں دھمکی آمیز اشکال بھی بنی ہوئی تھیں۔

چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے تھے اور اب ان خطوط کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں