لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار لاہور سے لندن روانہ ہو گئے، جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں، وہ پی آئی اے کی پرواز 757 سے لندن روانہ ہوئے۔
[bs-quote quote=”جسٹس گلزار احمد 20 نومبر (آج) سے 28 نومبر تک چیف جسٹس کے عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
چیف جسٹس پاکستان ڈیم فنڈ کے لیے مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے اور 27 نومبر کو وطن واپس آئیں گے۔
دریں اثنا، جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کےعہدے کا چارج سنبھال لیا، جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزار سے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس گلزار احمد 20 نومبر (آج) سے 28 نومبر تک چیف جسٹس کے عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیم فنڈ: نارروے میں مقیم پاکستانیوں نے دو گھنٹے میں 8 کروڑ روپے عطیہ کردیے
یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
ڈیم فنڈ میں اب تک کئی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے خطیر رقمیں جمع کی ہیں، دو ہفتے قبل ناروے میں محض دو گھنٹے میں 8 کروڑ روپے جمع کیے گئے، اس سے قبل سعودی عرب میں بھی 6 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کیے گئے۔ اسی طرح پیرس میں بھی دو لاکھ یورو جمع کیے جا چکے ہیں۔