بالاکوٹ/مانسہرہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوبکریال سٹی آمد کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کیس کی خودنگرانی کررہا ہوں، متاثرین کی رقم ہڑپ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے.
[bs-quote quote=” زلزلہ متاثرین کے ایک ایک روپے کا حساب لوں گا، کیس کی خودنگرانی کررہا ہوں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/saqib-.jpg”][/bs-quote]
چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر زلزلہ متاثرین نے ان کے سامنے شکایتوں کے انبارلگا دیے، چیف جسٹس نیوبکریال سٹی کی تعمیرنو نہ ہونے پربھی برہمی کا اظہار کیا.
چیف جسٹس نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں اور ایرا حکام نےمتاثرین کی دادرسی تک نہیں کی،آپ کا درد سمجھ کریہاں آیا ہوں.
چیف جسٹس نے کام نہ کرنے پرانتظامیہ اور ایرا حکام کی سخت سرزنش کی. انھوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کےایک ایک روپے کا حساب لوں گا، مجھے نیوبکریال سٹی اور بالاکوٹ آکر بہت دکھ ہوا، زلزلہ متاثرین کیس کی خودنگرانی کررہا ہوں.
بعد ازاں چیف جسٹس نے مانسہرہ میں نے کنگ عبداللہ اسپتال کا دورہ کیا، چیف جسٹس نےاسپتال کی ایمرجنسی اوروارڈ کا معائنہ کیا اور ڈی ایچ اومانسہرہ اور ایم ایس اسپتال کی سخت سرزنش کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ مانسہرہ کے مریضوں کے لئے ناکافی سہولتوں پردکھ ہوا، مانسہرہ کےعوام صحت کی بنیادی سہولتوں سےبھی محروم ہیں، عوام کوبنیادی حقوق دلا کر ہی دم لوں گا۔
یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زلزلہ متاثرین کیس کی سماعت کی تھی، جس کے بعد وہ زلزلہ متاثرین کے لیے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے بالا کوٹ روانہ ہوگئے تھے.
زلزلہ متاثرین فنڈ کیس: چیف جسٹس ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیےبالاکوٹ روانہ
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔