جمعرات, اکتوبر 31, 2024
اشتہار

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اہم ذمہ داری سونپ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے تنازعات کے حل کیلیے متبادل کمیٹی کی تشکیل تبدیل کردی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چئیرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

- Advertisement -

اعلیٰ عدلیہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہے۔

یاد رہے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کیلئے ٹاسک فورس کی از سر نو تشکیل کی تھی۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن کے 22 جولائی کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس منصور کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں