منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

نفسیاتی اسپتال کا دورہ، غلفت کی نشاندہی پر چیف جسٹس کی اے آر وائی کو شاباش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے اے آر وائی کی حقیقت پر مبنی صحافت پر نمائندہ اے آر وائی نیوز کو شاباش دی اور نفسیاتی اسپتال کی انتظامیہ کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے ادارہ برائے ذہنی صحت (نفسیاتی اسپتال) کا دورہ کیا، منصفِ اعلیٰ کی آمد سے قبل اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی اور  اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کے جتن کیے۔

اے آر وائی کے نمائندے حسن حفیظ نے اس تمام منظر اور مریضوں کو زائد المعیاد (ناقابلِ استعمال) کھانا کھلانے اور ناقص صورتحال کی ویڈیو بنائی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو دکھائی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا مینٹل اسپتال کا دورہ ‘ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

جسٹس ثاقب نثار نے اے آر وائی کے نمائندوں کو سچ دکھانے پر شاباش دی اور میڈیکل سپریٹینڈینٹ (ایم ایس) برائے نفسیاتی اسپتال کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے زنانہ (عورتوں) کے وارڈ میں زیر علاج بھارتی خاتون کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کر کے مریضہ کو 2 روز کے اندر واپس ملک بھجوانے کی ہدایت کی۔

اسے بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا ذہنی امراض کےاسپتال کی حالت زارپراظہارتشویش

چیف جسٹس نے مردانہ وارڈ کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے دریافت کیا کہ ’کیا آپ نے عمارت کی حالت دیکھی ہے؟ یہاں مریض کس طریقے سے رہتے ہیں؟‘۔

ویڈیو دیکھیں

نفسیاتی اسپتال سے واپسی پر چیف جسٹس نے سروسز اسپتال کے او پی ڈی کا دورہ بھی کیا، جہاں مریضوں نے منصفِ اعلیٰ سے ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات بھی کیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں