تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وکلا اور ججز میں کوئی تفریق نہیں، چیف جسٹس گلزار احمد

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام ججز اور وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوری اقدار کو اپنے نظام میں لائیں اور اسی کے تحت چلیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینٹر آف ایکسی لینس میں بائیومیٹرک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کورٹ اور ججز کے معاملات پر وکلا کو اعتماد میں لیتے ہیں، ججوں سے متعلق بہت ساری چیزیں تبدیل کی ہیں، ہم مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا اور ججز میں عدالتی معاملات باہمی طریقے سے آگے لیکر بڑھے،جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ججوں کی تعیناتیوں میں کامیاب ہوئے، مزید ججوں کو بھی تعینات کریں گے، اب وکلا اور ججوں میں دوری کم ہوگئی، وکلا اور ججوں میں کوئی تفریق نہیں ہے، ہم مل جل کر کام کرتے رہیں گے اور کام ایسے ہی جاری رہےگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کو کسی طرح بھی پر تشدد رویہ نہیں اپنانا چاہیے، وکلا کیس لڑیں فیصلہ حق میں نہیں تو لڑنےکی بجائے اپیل کا حق استعمال کریں، وکلا کو اپنے کیس اور ججوں کو سمجھنا چاہیے۔

جسٹس گلزار احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہڑتال کا کلچر ختم کرنے پر وکلا برادری کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم جمہوری اقدار کو اپنے نظام میں لائیں اور اسی کے تحت چلیں۔

اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے پنجاب بار کونسل پہنچے، جہاں وکلا کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا، بعد ازاں چیف جسٹس نےسینٹرآف ایکسی لینس میں بائیومیٹرک سینٹر کا افتتاح کیا۔

Comments

- Advertisement -