ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر تشکیل دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےآئندہ ہفتے سماعت کے لئے 4 بینچ تشکیل دے دیئے، چاروں بینچ 18 سے 21 فروری تک مقدمات کی سماعت کریں گے،  بینچ میں جسٹس عظمت سعیدشیخ، جسٹس سجادعلی، جسٹس منصورعلی شاہ سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےآئندہ ہفتے کا ججزروسٹرتشکیل دےدیا، جس کے تحت اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر 4 بینچ اور ایک لاہورمیں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

بینچ1چیف جسٹس آصف سعید،جسٹس سجادعلی،جسٹس منصورعلی شاہ پرمشتمل ہے، بینچ 2 میں جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

ججز روسٹر کے مطابق بینچ 3 میں جسٹس مشیر عالم اورجسٹس قاضی فائزعیسیٰ شامل ہیں جبکہ بینچ 4 جسٹس عمر عطا بندیال اورجسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہے، چاروں بینچ 18 سے 21 فروری تک مقدمات کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق 22 فروری کو اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر5بینچ سماعت کریں گے، بینچ ایک میں چیف جسٹس اورجسٹس منصورعلی شاہ ، بینچ 2میں جسٹس عظمت سعیدشیخ اورجسٹس یحییٰ آفریدی جبکہ بینچ 3میں جسٹس مشیرعالم اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ شامل ہیں ۔

بینچ 4 میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس سجادعلی شاہ، بینچ 5 میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالا حسن شامل ہیں جبکہ لاہور میں جسٹس منظور  ملک، جسٹس طارق مسعود اور  جسٹس مظہرعالم سماعت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں