اشتہار

عاصمہ رانی قتل کیس، چیف جسٹس کا ملزم کی گرفتاری اور ریڈوارنٹ پر ایک ماہ تک نتیجہ دینے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس میں چیف جسٹس نے ملزم کی گرفتاری اور ریڈوارنٹ پر ایک ماہ تک نتیجہ دینے کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت  کی، دوران سماعت ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ ملزم کے ریڈوارنٹ جاری کررہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ امید ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

- Advertisement -

ملزم کے چچا آفتاب عالم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مجاہد کے والد سے بیرون ملک رابطہ کیا ہے، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ جلد یا تاخیر سے ملزم کو پکڑے جانا ہے، مفرور ملزم کیلئے قانون میں ہمدردی باقی نہیں رہتی۔

چیف جسٹس نے ملزم کے چچا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ پی ٹی آئی کے رکن بھی ہیں،آپکے مقدمے پر اثراندازہونے کاپتہ چلا تو ایکشن لیں گے۔


مزید پڑھیں : عاصمہ رانی قتل کیس: ملزم مجاہد انٹرپول کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل


چیف جسٹس نے ملزم کی گرفتاری اور ریڈوارنٹ پر ایک ماہ تک نتیجہ دینے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کی ازخود نوٹس کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا تھا،

 

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ دوسروں پر تنقید کی جاتی ہے اپنی پولیس بہت اچھی ہے، انھیں طلب کرتےہیں معلوم ہوکہ کےپی پولیس کتنی مثالی ہے، فواد چوہدری کہتےہیں ہماری پولیس بہت مثالی ہے۔

یاد رہے کہ 29 جنوری کو کوہاٹ میں مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پر میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کے فوری بعد ملزم اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔


مزید پڑھیں : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


کے پی کے پولیس ملزم مجاہد اللہ آفریدی کی گرفتاری کیلئے سعودی حکومت اورانٹر پول سے رابطے میں ہیں جبکہ مرکزی ملزم مجاہدآفریدی کے دوست شاہ زیب کو گرفتارکرلیا گیا، ملزم شاہ زیب مقتولہ کی ریکی کرتا تھا اور قتل کے بعد مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں بھی شاہ زیب نے مدد فراہم کی۔

 ملزم مجاہد آفریدی کو انٹرپول حکام کی جانب سے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں