ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

چیف جسٹس نے کراچی میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار ماڑی پور میں گریٹرکراچی سیوریج پلان منصوبے کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے احاطے میں پواد بھی لگایا۔

چیف جسٹس نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو تحفظ دینے کے لیے پانی کے ذخائر کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت کے لوگوں نے بھاشا اور دیا میرڈیم کی تعمیرپربہت خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی وہ اپنی شناخت کے لیے فکرمند تھے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ واٹرٹریٹمنٹ منصوبے سے متعلق کہا کہ واٹرکمیشن کی سربراہی میں تشکیل پانے والے منصوبے کو جس دیانتداری، ایمان داری اور تیزرفتاری سے مکمل کیا گیا، یہ قابل ستائش ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج ہرپاکستانی 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا مقروض ہے، آپ بچوں کو وراثت میں قرض چھوڑ کرجاتے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ نہیں چاہتا ایسی بات کروں جس سے الیکشن پرکوئی اثرپڑے۔

واضح رہے کہ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی کل لاگت 36،117 ملین سے زائد ہے جس سے واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ یومیہ 77 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرے گا جبکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ 180 ملین گیلن گندے پانی کوصاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں