لاہور : چیف جسٹس کو دھمکی دینے والے ٹی ایل پی کےنائب امیرظہیرالحسن شاہ کو گرفتار کرلیا گیا،ٹی ایل پی نائب امیر نے جسٹس قاضی فائز کا سر لانے والے کو 1 کروڑ دینے کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ ٹی ایل پی کےنائب امیر ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں چھپے ہوئے تھے۔
ظہیرالحسن شاہ کیخلاف چیف جسٹس کودھمکی دینےپرتھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مقدمہ درج ہے ، جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ،مذہبی منافرت،فسادپھیلانے،عدلیہ پردباؤڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں عدلیہ کودھمکی اور کارسرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ احتجاج کے دوران ظہیر الحسن شاہ نے عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی نائب امیر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو 1 کروڑ دینے کا اعلان کیا۔
یاد رہے ٹی ایل پی کےنائب امیرسمیت1500 کارکن پرمقدمہ درج کیاگیاتھا، مقدمہ ایس ایچ اوحمادحسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔