ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ان افراد کا پتا لگائیں، جو بغیرٹیکس پیسہ باہر لے کر گئے: سپریم کورٹ‌ کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ‌ نے کہا ہے کہ ان تمام افراد کا پتا لگائیں، جو بغیرٹیکس پیسہ باہر لے گئے، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ سے بھی معلومات اکٹھی کی جائے.

تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں‌ پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی. اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنا پیسہ بیرون ملک چلا گیا، ممکن نہیں ساری رقم کالے دھن کی ہو.

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سارے رقم کالی دھن کی ہونا ناقابل فہم ہے، کچھ ایسے بھی ہوں گے، جو قانونی طریقے سے رقم لے کرگئے ہوں گے.

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عام خیال ہے کہ پیسہ باہرسے آجائے، تو ہمارے سارے قرضے اتر جائیں گے، ہمیں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ سے بہت توقعات ہیں، آپ قوم کے ہیرو ہوں گے. چیئرمین ایف بی آر، گورنر سیکریٹری خزانہ مل کرطریقہ کار بنائیں.

اس موقع پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جرمنی، سوئٹزرلینڈ کے اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات لیں، بھارت نے بھی سوئٹزرلینڈ سے سیکڑوں اکائونٹ ہولڈرز کی معلومات لیں.

جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی کام کرنا ہے، قانون کے مطابق کریں، اگر قوانین میں سقم ہے، تو ہمیں نشان دہی کریں، کون سی رقم غیرقانونی طریقے سے منتقل ہوئی، اس کی بھی نشان دہی کریں، ساتھ ان افراد کا پتا لگائیں، جو بغیرٹیکس پیسہ باہرلے گئے.

توہین عدالت کامرتکب شخص پارٹی کی صدارت کیسے کرسکتا ہے: چیف جسٹس کا استفسار

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والا پیسہ واپس لائیں.

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ سے معلومات لینے کے تمام اقدامات مکمل ہیں، پارلیمنٹ کو معاہدے کی توثیق کرنی ہے، معاہدے کی توثیق ہونے پر سوئٹزرلینڈ سے معلومات لے سکتے ہیں.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں