پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایسےافسران کیلئےلعنت ہے،جوقومی خزانےکیلئےنقصان کاباعث بنتے ہیں ، چیف جسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری اراضی کی لیزپرتعمیرات سےمتعلق کیس میں ڈی سی لاہور،محکمہ ریونیوافسران کو5بجےطلب کرلیا اور ریمارکس دیئے کہ ایسےافسران کیلئےلعنت ہے،جوقومی خزانےکیلئےنقصان کاباعث بنتےہیں۔

تفصیلات کے  مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سرکاری اراضی کی لیزپرتعمیرات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے کہا ہم سرکاری اراضی کےنگراں ہیں، آئندہ لیزنیلامی کےذریعےدی جائےگی تاکہ شفافیت ہو، وہ وقت گزرگیابڑاآدمی درخواست دیتا تھااورڈی سی زمین دےدیتاتھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ایل ڈی اےکےبھی تمام پٹرول پمپس کی ری لیزنگ کی، جس پٹرول پمپ کی15ہزار لیز تھی، اسے ڈیڑھ کروڑ میں لیز پر دیاگیا۔

جسٹس  ثاقب نثار کرپٹ افسران پر برس پڑے اور کہا  ا ایسےافسران کیلئےلعنت ہےجوقومی خزانےکیلئےنقصان کاباعث بنتےہیں۔

عدالت نے ڈی سی لاہوراور محکمہ ریونیوافسران کوطلب کرلیا۔

دوسری جانب شہری کی اراضی پرقبضےکے ایک دوسرے مقدمے میں چیف جسٹس نے طیفی بٹ کو دوپہر 3بجے طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا یہ کون ہے طیفی بٹ ؟ درخواست گزار نے بتایا طیفی بٹ نے اندرون شہر میں3کنال زمین پر قبضہ کررکھا ہے، ایس پی سٹی نے کہا طیفی بٹ نے شہری حمیرا بٹ پر بہت ظلم کیا۔

جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا ایس پی سٹی آپ سوئے ہوئےہیں؟کیوں نہیں پکڑا، طیفی بٹ کو پیش کریں یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں