بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

شہری پرتشدد‘ چیف جسٹس کاعمران علی شاہ کوڈیم کےلیے30 لاکھ روپےجمع کرانےکا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہری پرتشدد کرنے والے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کو 30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کراوانے کا حکم دیتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں ایم پی اے عمران علی شاہ کے شہری پرتشدد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے آغازپرعمران شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کیا سوچ کرشہری کو تھپڑمارا، کوئی جانورکو بھی اس طرح نہیں مارتا۔

- Advertisement -

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ناقابل معافی جرم ہے نہیں چھوڑیں گے، آپ عوام کے نمائندے ہیں، اس طرح تشدد کریں گے؟۔

انہوں نے دوران سماعت عمران شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں باہرآتا ہوں مجھے مار کر دکھائیں جس پر ایم پی اے نے کہا کہ سوری سر، میں شرمندہ ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیاسوری؟ میں نے بچپن میں ملازم کوبیلٹ سے مارا تھا، میرے والد نے بھی مجھے دوبارسبق سکھانے کے لیے مارا تھا۔

انہوں شہری داؤد چوہان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پیسے لے کربیٹھ گئے کیوں معاف کیا، عزت کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا جس پرانہوں نے جواب دیا کہ میرے گھرپرچل کرنامزد گورنرآئے۔

عدالت میں ایم پی اے عمران شاہ نے بتایا کہ میں نے 3 سے 4 تھپڑمارے تھے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کوبھی سرعام اسی طرح 4 تھپڑمارے جائیں گے۔

انہوں نے ایم پی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جائے خود بتائیں جس پر عمران علی شاہ نے کہا کہ میرے والد اوروالدہ کوگالیاں دینے پرغصہ آگیا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ داؤد چوہان کی عمردیکھیں ہاتھ اٹھانے پرشرم آنی چاہیے انہوں استفسار کیا کہ کس پارٹی سی ہو، ایم پی اے ہو؟ آپ پر62 ایف لگا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی وڈیرے کے بیٹے ہو، کون ہو؟ یہ برداشت ہےغصہ آیا تھپڑمار دیا جس پر تحریک انصاف کے ایم پی اے نے کہا کہ معافی چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کی عزت اوراحترام کرنا سیکھو، کوئی خیال کرولوگوں کی تضحیک کرتے ہو، سرعام معافی مانگو جس پرعمران علی شاہ نے داؤد چوہان سے معافی مانگی۔

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ نے عدالت میں داؤد چوہان کوگلے بھی لگایا، شہری داؤد چوہان کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میں سوموٹو لے کرکسی پراحسان نہیں کرتا، ایسے لوگ فرعون بن جاتے ہیں، سبق سکھانا چاہتا ہوں، یہ مثال قائم کریں گے۔

داؤد چوہان کے بیٹے نے عدالت میں کہا کہ عمران علی شاہ کوکم ازکم عوامی نمائندہ نہیں رہنا چاہیے، ان پرایک سال تک بڑی گاڑی پرپابندی عائد کی جائے، عمران علی شاہ بھی ہماری طرح سفرکریں۔

چیف جسٹس نے عمران علی شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی گاڑی کے بغیررہ لوگے جس پر انہوں نے جواب دیا جو آپ حکم کریں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران علی شاہ کو30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایم پی اے کے معافی مانگنے پر معاملہ نمٹا دیا۔

عمران شاہ کا شہری پر تشدد، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

یاد رہے چند روز قبل تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران علی شاہ نے کراچی میں سڑک پر ایک شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا، بعد ازاں نو منتخب رکن نے شہری کے گھر جاکر ان سے معافی مانگی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں