تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دیں گے، ڈیم ہر صورت بنائیں گے ، چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس نے ڈیمز کی تعمیر پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ڈیم ہر صورت بنائیں گے،کوئی کتنا بڑا سیاستدان یا اپوزیشن لیڈر ہی کیوں نہ ہو، ہم ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈھڈو چاڈیم سے متعلق کیس کی سماعت میں ڈیمزکی تعمیر کے لئے اقدامات پرتنقید کرنے والوں کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے کرارا جواب دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ایک سیاستدان نے کہا سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی بنالینی چاہیے، کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں کہ سپریم کورٹ اپنی سیاسی جماعت بنائے، یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے جو مخالفت کر رہے ہیں وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، یہ وہ ایجنڈا ہے پاکستان میں ڈیم نہ بنے لیکن ہم اس پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بے شک کوئی کتنا بڑا سیاستدان یا اپوزیشن لیڈر ہی کیوں نہ ہو، ہم ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس نے واضح الفاظ میں کہا ہم ڈیم ہر صورت بنائیں گے، آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے ڈیم بنا رہے ہیں، سیاست کرنی ہے تو کہیں اور جاکر کریں۔

ایک اور سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اعلان کرتے ہوئے کہا  ابھی کچھ دیر پہلے اسکول کے بچے ڈیم فنڈمیں پیسے دے کرگئے، اسکول کےبچے بھی شامل ہوگئے،اب ڈیم بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا،ڈیم بن کر رہیں گے۔

مزید پڑھیں : ڈیم کی فنڈریزنگ پر بھکاری ہونے کا الزام دینے والے کم ظرف لوگ ہیں ، چیف جسٹس

یاد رہے گذشتہ روز بھی ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈیمز کی فنڈریزنگ پر تنقید کرنے والوں کو چیف جسٹس نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا فنڈریزنگ پر بھکاری ہونے کا الزام دینے والے کم ظرف لوگ ہیں ،انہیں شرم آنی چاہئے ، قومی کازکیلئے یہ سب کچھ کررہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم قومی کاز کے لئے یہ سب کر رہے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا بھیک مانگنا نہیں۔

واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس اور پرائم منسٹر فنڈز کو ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزار ڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔

Comments

- Advertisement -