جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بنیادی حقوق کی فراہمی کا اصل فورم عدلیہ اور ذریعہ جمہوریت ہے،چیف جسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جمہوریت سے ہی بنیادی حقوق فراہم کیے جاسکتے ہیں، بنیادی حقوق کی فراہمی کا اصل فورم عدلیہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ الوداعی عشائیہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، عام وکیل کی حیثیت سے اپنے پیشے کا آغاز کیا، میٹرک میں فرسٹ ڈویژن، باقی سیکنڈ ڈویژن لیں، دیانت داری اپنے والد سے سیکھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایس ایم ظفر سے محنت اور لگن سیکھی ہے، نوجوانوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ محنت ہی کامیابی کی ضمانت ہے، عدلیہ کو بنیادی حقوق کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، قوانین آسان بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، عدالتوں، وکلاء کو انصاف کی فراہمی آسان بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: بنیادی انسانی ضروریات کے لیے ایشوز اٹھائے تاکہ بہتری آئے: چیف جسٹس

چیف جسٹس نے کہا کہ یہی کاوش رہی کہ انصاف فراہم ہو، ملک کے عوام کو انصاف کی فراہمی اہم ترین فریضہ ہے، بنیادی حقوق کا نفاذ عدلیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا کہ ہم نے ڈیمز کا ایشو اُٹھایا تو کیا یہ انتظامی معاملات میں مداخلت ہے، بنیادی انسانی ضروریات کے لیے ایشوز اُٹھائے تاکہ بہتری آئے۔

چیف جسٹس نے کہا تھا کہ کچھ حکام عوام کو نہیں سنتے، مجبوری میں عوام عدلیہ کے پاس آتے ہیں۔ پولیس تحقیقات میں نقائص کی وجہ سے مجرموں کو فائدہ ہوتا ہے۔ امید ہے پولیس تحقیقات کے طریقہ کار کو بہتر بنائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں