جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ نے ارشد شریف کی والدہ کے خط پر کاروائی شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ارشد شریف کی والدہ کے خط پر کارروائی شروع کردی اور کہا کینیا گئے ہوئے کمیشن سے رپورٹ طلب کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عطا بندیال نے عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ارشد شریف کیس کے حوالے سے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کے خط پر سپریم کورٹ نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جوکمیشن کینیا گیا تھا اس سے رپورٹ طلب کر رہے ہیں، عدالت خود تفتیش نہیں کر سکتی اس لئے ہمیں ضابطے کے مطابق کام کرنا ہے۔

یاد رہے شہید ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ہائی پاورجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

س میں کہا کہ میرے بیٹے کی شہادت کیخلاف حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیں، مجھے اور ارشد شریف کے یتیم بچوں کو انصاف دلائیں۔

ارشد شریف کی والدہ نے خط میں کہا تھا کہ ارشدشریف نے آپ کو بھی خط میں لکھا تھا اور بتایا تھا کہ زندگی کو خطرہ ہے، ملک بھرمیں متعدد جھوٹے مقدمات بنائے گئے، ارشد نے خط میں بتایا تھا کہ اس کیخلاف بغاوت کے متعدد جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ارشد شریف کو دبئی میں پناہ لینا پڑی تھی، ارشد شریف کے دبئی پہنچنے پراطمینان تھا کہ وہ جھوٹے مقدمات سے محفوظ ہوگیا لیکن موجودہ حکومت نے دبئی انتظامیہ پر دباؤ ڈالاجس کی وجہ سے ارشد کو وہاں سے جانا پڑا۔

والدہ نے بتایا تھا کہ ارشد شریف سے کہا گیا تھا کہ فوری دبئی چھوڑ دو ورنہ حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے گا ، دبئی چھوڑنے کے بعد ارشد شریف کینیا چلا گیا جہاں 2 ماہ کے بعد اس کا قتل ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں