اشتہار

نہال ہاشمی کا متنازع بیان، چیف جسٹس کا نوٹس، کل پیش ہونے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریرکا از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل صبح پاناما بینچ کے سامنے ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر اُن کے گلے پڑ گئی، چیف جسٹس نے بیان کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل صبح سپریم کورٹ بلالیا۔

- Advertisement -

ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھیں: لیگی رہنمانہال ہاشمی کی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں

 یاد رہے کہ نہال ہاشمی نے جے آئی ٹی سے متعلق گزشتہ روز بیان دیا تھا، جس میں انھوں نے جےآئی ٹی کو کھلےعام سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ حساب لینے والو! آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤ گے، پھر ہم تمہارا یوم حساب بنا دیں گے۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے، ہم تمہارے خاندان کے لیے زمین تنگ کردیں گے، تمہارا وہ حشرکرینگے کے یاد رکھو گے، تم نواز شریف کو تنگ کررہے ہو قوم تمہیں تنگ کردے گی۔

مزید پڑھیں: نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل، سینیٹرشپ سے استعفیٰ طلب

بعد ازاں وزیراعظم نے سینیٹر نہال ہاشمی کو بیان کی وضاحت دینے کے لیے طلب کیا اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر سینیٹر کی نشست سے استعفیٰ دینے اور پارٹی رکنیت معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں