اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نےپنجاب کےعلاقے شیخوپورہ میں گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کےواقعے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے شیخوپورہ میں گھریلو ملازم کے ہاتھ کاٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔
خیال رہے کہ مقامی عدالت کی ہدایت پر متعلقہ پولیس نے مذکورہ واقعے میں 4 ملزمان شفقت بی بی، ان کے بھائی ظفر تاڑڑ، اور دیگر دو افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ظفر کو حراست میں لے لیا ہے۔
خیال رہےکہ کہ اس سے قبل متاثرہ لڑکے کی والدہ جنت بی بی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت پہنچی جہاں جج نے پولیس کو واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔
شیخوپورہ : کھانا مانگنے پر سفاک مالکن نے بچے کا ہاتھ کاٹ دیا
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گھریلو ملازم کے ہاٹھ کاٹنے کے حوالے سےشیخوپورہ کے آر پی اوسے رپورٹ طلب کرلی۔
شہبازشریف کا کہناتھاکہ بچے کے ہاتھ کاٹنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
واضح رہےکہ دو روز سفاک مالکن نے کھانا مانگنے پر13سالہ ملازم عرفان کا ہاتھ کاٹ ڈیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں