اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

سیوریج کے پانی پر سے گزرتے جنازے پر چیف جسٹس کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کا نوٹس لے لیا جس میں ایک جنازے کو سیوریج کے پانی سے بھری گلی میں سے لے جایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عدالت میں موجود وفاقی اور صوبائی حکام کی توجہ اس تصویر کی طرف دلائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں ایک جنازے کو ایسی گلی سے لے جایا جارہا ہے جو سیوریج کے گندے پانی سے بھری ہوئی ہے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے عدالت میں موجود میڈیا اور دیگر نمائندگان سے کہا کہ اس علاقے کی نشاندہی کریں کہ یہ کون سا علاقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گندگی اور غلاظت انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کی نشاندہی ہونے کے بعد مذکورہ علاقے کے عوامی نمائندوں اور رکن قومی اسمبلی کو طلب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل بھی صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر نوٹس لے کر عوامی نمائندوں کو طلب کر چکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں