جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چیف جسٹس کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن : چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کودھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمےمیں انسداد دہشت گردی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں، ملزم عبدالرحمان نے دھمکی آمیزویڈیو بیان جاری کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو بھی گرفتارکرلیاگیا ہے۔

یاد رہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی دینے والے ٹی ایل پی کےنائب امیرظہیرالحسن شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا، ٹی ایل پی نائب امیر نے ان کا سر لانے والے کو 1 کروڑ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ٹی ایل پی کےنائب امیر ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ میں چھپے ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں