تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

چیف جسٹس عمر عطابندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا

اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطابندیال چیف جسٹس ہاؤس چھوڑ کر ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر میں منتقل ہوگئے، وہ 16ستمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطابندیال ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر منتقل ہوگئے، وہ 16ستمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

خیال رہے سپریم کورٹ بار چیف جسٹس عمرعطابندیال کو آج 13 ستمبر کو الوداعی عشائیہ دے گی، سپریم کورٹ بارکی طرف سے سپریم کورٹ جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام ساتھی ججز کا میرے ساتھ برتاؤبہت اچھارہا، جہاں آزاد دماغ موجودہوں وہاں اختلاف ہوتا ہے، قاضی فائزعیسیٰ بہت اچھے انسان ہیں،میری اور ان کی اپروچ الگ ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرےکی کان اور آنکھ ہوتے ہیں، صحافیوں سے توقع ہےوہ درست رپورٹنگ کریں گے، جہاں پرکوئی غلطی ہوئی اسے ہم نے اگنور کیا۔

Comments

- Advertisement -