تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

انصاف کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال

اسلام آباد : چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ویڈیو لنک متعارف کرانے سے مالی بوجھ کم ہوا، جدید ٹیکنالوجی سے مزید استفادہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں 9 ویں 2روزہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں انصاف کے نظام کو درپیش چیلنجز اور اس کے حل پر تفصیلی بات کی گئی، جوڈیشل کانفرنس میں مندوبین کی شرکت کو سراہتے ہیں۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ میں ویڈیو لنک متعارف کرانے سے ادارے پر مالی بوجھ کم ہوا، گزشتہ7ماہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے3ہزار391معاملات دیکھے گئے۔

انہوں نے کہا کہ شرکا کی تجاویز اورآرا بہت اہمیت کی حامل ہیں، پوری کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کریں۔،

چیف جسٹس آف پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمی تغیرات کو بھی دیکھنا ہوگا، عوام کو انصاف کی بلا امتیاز فراہمی سے ہی معاشرتی مساوات کا حصول ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -