بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

چیف جسٹس کا سول اسپتال مٹھی کادورہ ، انتظامات پراظہارعدم اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

تھرپارکر: چیف جسٹس ثاقب نثار نے سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا اور انتظامات پراظہارعدم اطمینان کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی کلاس لےلی، چیف جسٹس نے کہا ایمرجنسی وارڈ میں ادویات نہیں، یہ کیسی ایمرجنسی ہے؟ ایسی صورتحال سے بہتر ہے اسپتال بند کردیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراوردیگرجسٹس صاحبان مٹھی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں۔

چیف جسٹس نے سول اسپتال مٹھی کادورہ کیا اور بچوں کے آئی سی یو اور مختلف حصوں کامعائنہ کیا، معائنے کے دوران چیف جسٹس نےانتظامیہ سےکڑے سوالات کئے۔

چیف جسٹس نے پوچھااسپتال میں ایمرجنسی وارڈ نہیں ، جس پر ڈاکٹر نے جواب دیا، ہم مریضوں کو دیکھتے ہیں، چیف جسٹس نےکہادکھائیے وہ جگہ جہاں مریضوں کودیکھتےہیں۔

ڈاکٹر نے کہا ایک مہینہ ہوا، یہاں آیاہوں ، جس پر چیف جسٹس نےکہا مہپینے سے ہی میں نے آنے کا ارادہ ظاہرکیاتھا۔

اسپتال کےدورے کے انتظامات پر چیف جسٹس نے عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا یہ کیساایمرجنسی وارڈہےجس میں ادویات میسرنہیں، ایمرجنسی وارڈکی یہ صورتحال ہےتوپھراسپتال ہی بندکردیں۔

سول اسپتال مٹھی کے باہرچیف جسٹس سے ملنے تھری باسی بھی آئے، فریادیوں نےاسپتال کی حالت زار بتائی اور کہا کچھ نہیں بدلا،کل ہی صفائی ہوئی ہے۔

چیف جسٹس کا مصری شاہ میں آر او پلانٹ کا دورہ


اس سے قبل چیف جسٹس نے مصری شاہ میں آر او پلانٹ کا بھی دورہ کیا، حکام نے بریفنگ میں بتایایہ آر او پلانٹ ایشیاکا سب سے بڑا پلانٹ ہے، جو سولر انرجی پر ہے، پلانٹ میں روزانہ بیس لاکھ گیلن پانی صاف کرنےکی گنجائش ہے اور یہ پچاس ہزار کی آبادی کوپانی فراہم کرتاہے۔

چیف جسٹس نے آراوپلانٹ کی خراب صورتحال پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انتظامیہ سےسوال کیا آراوپلانٹ میں پانی کی کوالٹی خراب کیوں ہے، شاید آپ لوگ یہ پانی نہیں استعمال کرتے چلو پھر مجھے پلادیں۔

چیف جسٹس نے آر او پلانٹ کا پانی پیا۔ خراب لگاتوبرہم ہوئے۔

خیال رہے چیف جسٹس نے تھر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث بچوں کی اموات پر ازخودنوٹس لے رکھا ہے۔

یاد رہے 7 دسمبر کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے 12 دسمبر کو تھر کے دورے کا اعلان کیا تھا اور حکومت سندھ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا تھرکے صرف اچھےعلاقے نہ دکھائے جائیں۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ تھر کے مسائل زدہ علاقوں پر بھی توجہ دیں، تھر میں پانی اور خوراک کے مسائل تشویشناک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں