تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

معلوم ہوا کہ کسی نے راؤانوارکی مدد کی ہےتو کارروائی ہوگی‘ چیف جسٹس

اسلام آباد : نقیب اللہ محسود قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ راؤ انوار سپریم کورٹ آجائے تو بچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نقیب اللہ محسود قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کررہا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں سماعت کے آغاز پر آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا کہ میں ان کیمرہ بریفنگ کے لیے تیار ہوں جس پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ڈیڑھ بجے آپ سے بریفنگ لیں گے۔

چیف جسٹس نے گورنر اسٹیٹ بینک سے استفسار کیا کہ راؤانوارکے بینک اکاؤنٹس سیل کردیے گئے؟ جس پر گورنر اسٹیٹ بینک نےجواب دیا کہ راؤانوارکے دونوں بینک اکاؤنٹس سیل کردیے ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوال کیا کہ کیا راؤانوارکی تنخواہ اکاؤنٹس میں آرہی ہے جس پر گورنراسٹیٹ بینک نے جواب دیا کہ تنخواہ تو آرہی ہے لیکن وہ تنخواہ نکلوا نہیں سکتے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ راؤانوار سپریم کورٹ آجائے تو بچ جائیں گے، عدالت آگئے توراؤ انوارکو پروٹیکشن دیں گے، معلوم ہوا کہ کسی نے راؤانوار کی مدد کی ہے تو کارروائی ہوگی۔


راؤ انوارسےمتعلق دو سے تین دن میں پیشرفت ہوجائےگی‘ آئی جی سندھ


خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی سندھ پولیس کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سے متعلق رپورٹ پیر تک جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -