جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

خواتین، بچوں اور معذور افراد کی انصاف تک رسائی کو ترجیح دی جائے، چیف جسٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے خواتین، بچوں اور معذور افراد کی انصاف تک رسائی کو ترجیح دی دینے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دورہ بلوچستان کے دوسرے روز سب جیل گوادر کا دورہ کیا جو کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کیلیے اقدامات کا حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق یحییٰ آفریدی نے زیر سماعت قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا، قیدیوں کی فلاح اور انفرااسٹرکچر کی بہتری پر توجہ دینے کی فوری ضرورت اور صوبے کے ہر ڈویژن میں ایک جیل کے قیام پر زور دیا۔

- Advertisement -

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ، مانیٹرنگ جج برائے جیل خانہ جات جسٹس روزی خان بڑیچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر اور آئی جی جیل خانہ جات بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ یحییٰ آفریدی نے اجلاس سے خطاب میں بینچ اور بار کے مشترکہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عدلیہ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلیے بار کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، عدلیہ کی ذمہ داری اختیارات کی تقسیم کے اصول مد نظر رکھ کر قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔

چیف جسٹس خواتین، بچوں او معذور افراد کی انصاف تک رسائی کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور ہدایت کی کہ خواتین، بچوں اور معذور افراد کی انصاف تک رسائی کو ترجیح دی جائے۔

اجلاس میں مکران بار کی جانب سے ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کا معاملہ اٹھایا گیا تو چیف جسٹس نے مسائل کے حل اور قانون کی حکمرانی کی یقین دہانی کروائی۔ دورے کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات سے متعلق مختلف امور کی نشاندہی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں