پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے جسٹس منیب اخترکو دوبارہ ججز کمیٹی میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے منصب سنبھالتے ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی اور جسٹس منیب اختر کو واپس تین رکنی کمیٹی میں شامل کرلیا۔

اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس منیب اختر کو ہٹا کر جسٹس امین الدین کو کمیٹی میں شامل کیا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد، جسٹس منیب اختر ججز کمیٹی سے باہر

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ جسٹس امین الدین خان سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں، 3 رکنی ججز کمیٹی بینچز کی تشکیل اور انسانی حقوق کے مقدمات کا جائزہ لیتی ہے۔

اس سے قبل حلف لینے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ پہنچے، جہاں انھیں گارڈآف آنرپیش کیا گیا۔

رجسٹرارسپریم کورٹ نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا ، جس کے بعد چیف جسٹس یحییٰ اپنا چیمبر سنبھال لیا۔

چیف جسٹس نے چارج سنبھالتے ہی 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلالیا۔

دوسری جانب نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کردی گئی۔

ویب سائٹ پر جسٹس یحییٰ کا نام چیف جسٹس پاکستان کےطورپراپ ڈیٹ کردیا گیا، یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں