تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

قومی آئینی کنونشن کے حوالے سے اہم وضاحت جاری

اسلام آباد: قومی آئینی کنونشن کے حوالے سے ترجمان قومی اسمبلی نے اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پارلیمانی اجلاس نہیں تھا، غلط رنگ نہ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ترجمان نے ایک اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں تقریبات منعقد ہوئیں، قومی آئینی کنونشن کسی بھی طرح سے پارلیمانی اجلاس نہیں تھا۔

ترجمان نے کہا ’’تقریب سے متعلق خبروں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے گریز کیا جائے، قومی آئینی کنونشن گولڈن جوبلی تقریبات کا ایک حصہ تھا۔‘‘

قومی اسمبلی ترجمان کا کہنا تھا کہ کنونشن میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شمولیت کی، اور آئین کے تینوں ستونوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمائندگی دی گئی۔

ترجمان کے مطابق 120 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پارلیمان میں تشریف لائے، چیف جسٹس آف پاکستان سمیت تمام سپریم کورٹ کے ججز کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -