اشتہار

کون سے 3 وزرائے خزانہ کو ’جوکر‘ کہا؟ سلیمان شہباز نے وضاحت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز  نے سابق وزرائے خزانہ سے متعلق اپنی جوکر والی ٹوئٹ پر وضاحت دے دی۔

آج صبح منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار ہونے کے بعد دعالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سلمان شہباز سے سوال کیا کہ آپ نے کس وزیر خزانہ کو ’جوکر‘ کہا تھا؟

جس پر سلمان شہباز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے آخری کے 3 وزرائے خزانہ کو کہا تھا، جس پر ان سے دوبارہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ کا اشارہ مفتاح اسماعیل کی طرف ہے۔

- Advertisement -

اس کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز  نے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

واضح رہے کہ سلمان شہباز نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ آخری 3 وزرائے خزانہ جوکر تھے۔ انہوں نے ایک جوکر شو چلایا۔

سلمان شہباز  نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ڈار صاحب نے 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد ڈیفالٹ کو ٹال دیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ چیلنجز بہت بڑے ہیں، وہ اپنے عزم اور محنت کے لیے اپنا بہترین شاٹ دے رہے ہیں، 3 جوکروں نے بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔

اس بات پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو آخری 3 وزرائے خزانہ کو جوکر کہنے پر وضاحت دینے کا کہا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں