جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سابق آسٹریلوی کپتان کا آئی پی ایل کے حوالے سے بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کنٹریکٹ کھونے سے ڈرتے ہیں اسی وجہ سے کوہلی اور بھارتی ٹیم سے نرمی سے پیش آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کنٹریکٹ بچانے کے چکر میں ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم سے نرم رویہ اختیار کرتے ہیں۔

مائیکل کلارک نے کہا کہ گزشتہ سال ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجہ بھی یہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل سے ملنے والی بھاری رقم ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم سے اچھے تعلقات رکھنے کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل ایک بار پھر فکسنگ الزامات کی زد میں، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی لیگ میں کوہلی کی ٹیم میں شمولیت چاہتے ہیں، آئی پی ایل کی کمائی کوہلی سے اچھے تعلقات رکھنے کی وجہ ہے۔

مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کہتے ہیں میں کوہلی سے کوئی بدلہ نہیں لینے والا، میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے بنگلور لے جائے تاکہ میں اپنے چھ ہفتوں میں 1 ملین امریکی ڈالر بنا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے اس طرز عمل نے اس فطرت کو چھین لیا کہ وہ ملک کے لیے کرکٹ کھیلتے ہوئے سمجھوتہ کرلیتے ہیں۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیسے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور دیگر بورڈز میں بی سی سی آئی اور بھارتی کھلاڑیوں کا ڈر پایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں