پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ری پولنگ، حیدرآباد میں پی پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا

اشتہار

حیرت انگیز

بلدیاتی انتخابات کے لیے ہونے والی ری پولنگ کے دوران حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں مختلف وجوہات کی بنا پر 15 اضلاع کے مختلف حلقوں میں روکی جانے والی پولنگ آج دوبارہ ہو رہی ہے۔ حیدرآباد میں ری پولنگ کے عمل کے دوران یونین کونسل 28 کے وارڈ ایک میں پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

جھگڑے کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ معاملہ اتنا سنگین ہوا کہ کارکنان نے ایک دوسرے کے کپڑے بھی پھاڑ دیے جب کہ اس دوران وہاں موجود سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس اہلکار بھی مشتعل کارکنوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔ بعد ازاں پولیس کی اضافی بھاری نفری نے وہاں پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کیا۔

اطلاعات کے مطابق جھگڑا پی ٹی آئی سابق ضلعی صدر علی ہنگورو کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر پیش آیا۔ پی پی کارکنان نے پی ٹی آئی رہنما کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں