اشتہار

مٹھائی کے ٹکڑے پر جھگڑا، دکاندار کا گھر والوں کے سامنے بیدردی سے قتل

اشتہار

حیرت انگیز

معاشرے میں بڑھتے عدم برداشت کے رویے نے مٹھائی کے چھوٹے سے ٹکڑے پر ہونے والے جھگڑے کو خونیں بنا دیا اور ایک دکاندار بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

یہ واقعہ مصر کے علاقے قلما قریے میں پیش آیا ہے جہاں چار افراد نے مٹھائی کے ایک ٹکڑے پر جھگڑا ہونے کے بعد دکاندار کو چھری سے پے درپے وار کرکے اس کے ماں باپ اور بیوی بچوں کے سامنے بے دردی سے قتل کر ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا نے مقتول محمد حرب کے چچا زاد بھائی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ جھگڑا مٹھائی کے ایک ٹکڑے پر ہوا جو اتنا بڑھا کہ ملزمان غصے میں محمد حرب کو گھسیٹتے ہوئے دکان سے باہر لے گئے اور وہاں چاقو سے متعدد وار محمد حرب کو قتل کردیا اور خون میں لت پت لاش اس کے ماں باپ اور بیوی بچوں کے سامنے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

مقتول کے کزن کے مطابق ملزمان علاقے کی معروف شخصیات ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے القلیوبیہ کے سیکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ قلیوب پولیس کو قلما قریے میں جھگڑے اور محمد حرب کے قتل کی اطلاع ملی تھی اور اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری فوری طورپر جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ایک بچی نے محمد حرب سے مٹھائی خریدی تھی جو کچھ دیر بعد مٹھائی واپس کرنے آئی تو دکاندار نے یہ کہہ کر مٹھائی واپس لینے سے انکار کر دیا کہ یہ اب جھوٹی ہوچکی ہے۔

بعد ازاں لڑکی اپنے خاندان کے 4 افراد کو بلا کر لے آئی اور انہوں نے آتے ہی محمد حرب پر چھریوں سے حملہ کر کے اسے اس کے ماں باپ اور بیوی بچوں کے سامنے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش اسپتال منتقل کردی گئی تھی اور پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں