جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

لاہور میں پولیس اہلکار اور وکیل گتھم گتھا، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور سیشن کورٹ کے باہر پولیس اہلکار اور وکیلوں میں جھگڑا ہوگیا وکلا کیخلاف اہلکار پر تشدد اور وردی پھاڑنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے پر پولیس اہلکار اور وکلا کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور وہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

جھگڑے کے بعد متاثرہ پولیس اہلکار نے اسلام پورہ پولیس اسٹیشن میں وکیل راجا احمد خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف خود پر تشدد، وردی پھاڑنے اور نقدی وفون چھیننے کا مقدمہ درج کرا دیا۔

- Advertisement -

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ وکیل اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کر کے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق وکیل غیر متعلقہ خواتین اور منشیات کو سیشن کورٹ میں لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

دوسری جانب ایف آئی آر میں نامزد وکیل راجا احمد خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کرا لی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں