بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

آوارہ کتوں کا خوف کمسن بچی کی جان لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں آوارہ کتوں کا خوف دوسری جماعت کی کمسن طالبہ کی جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چندی گڑھ میں آوارہ کتوں نے دوسری جماعت کی طالبہ کا پیچھا کیا جس سے بچی خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار گئی۔

بچی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو پہلے کتوں کے خوف سے گھبراہٹ ہوئی اور بعد میں اچانک اس کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چندی گڑھ کے سیکٹر 28 میں اسکوٹر پر سوار ایک خاتون اور اس کی بیٹی کے پیچھے آوارہ کتے لگ گئے تھے۔

خاتون نے گھبرا کر موٹر سائیکل ایک گھر کے دروازے پر چڑھا دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں