بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’ کرش‘ فلم سے متاثر بچہ اسکول کی عمارت سے کود گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ایک چونکا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیسری جماعت کے طالب علم نے اپنی اسکول کی چھت سے چھلانگ لگادی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے کانپور میں واقع ایک اسکول کے اندر پیش آیا، جس کے مناظر اسکول میں نصب سی سی ٹی وی ویڈیو میں قید ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کے تیسری جماعت کے طالب علم  ویرات نے بالی وڈ کی فلم ’کرش‘ سے ایک خطرناک اسٹنٹ کی نقل کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں اسکول ذمہ دار نہیں ہے، ویرات کے ساتھی طالبعلموں سے پوچھ گچھ کے بعد پتا چلا کہ وہ پانی پینے کے بہانے کلاس سے اجازت لے کر باہر آیا تبھی اس کے تین دوست بھی وہاں پہنچ گئے۔

تینوں دوست کرش اور اسپائیڈر مین کی طرح چھلانگ لگانے پر بات  کررہے تھے کہ کون چھلانگ لگا سکتا ہے اور ان کے درمیان  شرط لگ گئی جس کے بعد ان کا بیٹا ریلنگ سے کود گیا۔

ویرات کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بالی وڈ کی فلم کرش سے متاثر ہے اور وہ سپر ہیرو کو پسند کیا کرتا ہے، دوسری جانب  ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں پر اس طرح کی فلموں کے شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ فلم اور حقیقت میں فرق نہ کرتے ہوئے بعض دفعہ ایسی کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جان پر بن آتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں