لاہور: ڈیفنس کے نجی اسکول میں نشے سے روکنے پر طالبہ کو ساتھی لڑکیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں 3 لڑکیوں کو طالبہ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کا مقدمہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اور نشے کا شوق رکھتی ہے ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے کا عادی بنانا چاہتی تھی۔
متن میں کہا گیا ہے کہ جنت نے اپنی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملاکرحملہ کیا ملزمان نےبیٹی کی سونےکی چین بھی چرا لی اورتشددبھی کیا۔
پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود واقعے میں ملوث کسی لڑکی کو گرفتار نہیں کیا۔