جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملک بھر میں کل سے ’کلین اینڈ گرین‘ صفائی مہم کا آغاز ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:  کفایت شعاری اور شجرکاری مہم کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں صفائی مہم ‘کلین اینڈ گرین‘ پاکستان کا اعلان کردیا، جس کا آغاز کل  سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا رکھنا ہوگا، وزیراعظم کل سے ملک بھر میں صفائی مہم کا آغاز کریں گے، صفائی مہم کا آغاز ملک کے تمام بڑے شہروں سے ہوگا، عمران خان نے ملک کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے اعلان کے بعد کراچی کے سمندر کنارے صفائی مہم شروع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے نام سے ایک روزہ شجرکاری مہم کا چلائی گئی تھی، جس کے تحت ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے گئے تھے۔

پلانٹ فارپاکستان کے تحت 5 سال میں 10ارب درخت لگائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، صوبائی دارالخلافوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیرمیں پودے لگائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت وزیر اعظم ہاؤس کی بھینسیں اور  گاڑیاں نیلام کی گئی تھیں  اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس کا یومیہ خرچہ اربوں سے کم ہوکر لاکھوں روپے تک آگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں