تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گھریلو اشیاء سے فرائی پین کی صفائی، سوشل میڈیا صارفین حیران

صفائی کے ماسٹر نے صرف چند منٹوں میں شدید سیاہ فرائی پین کو چمکا کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا، انہوں نے فرائی پین کی صفائی کا طریقہ بھی بتایا ہے۔

اکثر گھریلو خواتین و دیگر صارفین کو کھانا بنانے کےلیے استعمال ہونے والے برتنوں کی کالے ہونے اور ان پر سیاہی جمنے کی شکایت رہتی ہے جو عام صابن یا محلول سے صاف نہیں ہوتی۔

گھریلو صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے صفائی کے ماسٹر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے گھریلو اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی سیاہ فرائی پین لمحوں میں چمکا دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں صفائی ماسٹر نے سیاہ فام فرائی پین پر تھوڑا سا نمک چھڑکا پھر اس پر تھوڑا سا کھانے کا سوڈا اور اوپر سے برتنوں کی صفائی کےلیے استعمال ہونے والا محلول ڈال دیا۔

تینوں چیزیں ڈالنے کے بعد صفائی ماسٹر نے ہلکا کا گھسا پھر اس پر ٹشو پیپر رکھ کر سفید سرکا ڈالا اور ٹشو پیپرز کو ہٹا دیا اور صاف ٹشو سے فرائی پین صاف کردیا۔

مذکورہ امور کی انجام دہی کے بعد فرائی پین جیسے بلکل نیا جیسا دکھائی دینے لگا۔

Comments

- Advertisement -