تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

صفائی کا عملہ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، ویڈیو وائرل

ریاض : سعودی انتظامیہ نے شہری کی املاک کو نقصان پہنچانے والے غیر ملکی صفائی عملے کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھی جس میں صفائی کرنے والے کارکنان کو زیر تعمیر عمارت کے قریب کچھ اٹھا کر گاڑی میں ڈلا اور جلدی سے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو گھر کی چھت پر موجود شخص نے بنالی جسے بطور ثبوت انتظامیہ کے حوالے کیا تو میونسپلٹی افسران نے فوری طور پر غیر ملکی صفائی کارکنان کو مقامی شہری کی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

دارالحکومت ریاض کی انتظامیہ نے صفائی کرنے والے ٹھیکیدار کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر شہری کی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو معطل کرے اور ان کی جگہ ذمہ دار افراد کو ملازمت دے۔

ریاض میونسپلٹی کے مطابق صفائی کارکنان کے ٹھیکیدار کو متنبہ کیا گیا کہ انہیں فوجداری ضوابط میں موجود سزاﺅں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جو شخص بھی قوانین اپنے ہاتھ میں لے گا یا کارکردگی میں کوتاہی کا مظاہرہ کرے گا اس کا احتساب ہوگا، شہریوں کی املاک، ان کی سلامتی اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -