جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کالج کلرک فرعون بن گیا، طالبہ کا والد پیر پکڑنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: مٹیاری کے گورنمنٹ کالج کا کلرک فرعون بن گیا، بیٹی کے لیے فارم لینے کے لیے آنے والے باپ کو پیروں میں پڑ کر معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے گورنمنٹ کالج کے کلرک نے بیٹی کے لیے فارم لینے کے لیے آنے والے باپ کو پیروں میں پڑ کر معافی مانگنے پر مجبور کردیا، وزیرتعلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل سے وضاحت طلب کرلی اور کلرک کو کراچی آفس پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بیٹی کا ایم اے فائنل کا فارم حاصل کرنے کے بعد سبجیکٹ معلوم کرنے پر کالج کلرک طیش میں آگیا اور عملے نے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کالج میں اپنی بیٹی کے داخلے کے لیے کلرک کی منت سماجت کررہا ہے لیکن کلرک کی ہٹ دھرمی ختم نہیں ہورہی باپ کو اپنے قدموں میں گر کر معافی مانگنے پر مجبور کررہا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے نوٹس لینے کے بعد ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ نے نیو سعید آباد گورنمنٹ ڈگری کالج کے سینئر کلرک کو معطل کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں