منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

چالاک دلہن اپنے دولہا کو بے ہوش کرنے کے بعد لاکھوں لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

دلہن لٹیری نکلی جو اپنے دولہا کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد گھر سے لاکھوں کا صفایا کر کے چلتی بنی۔

شادی 2 افراد اور خاندانوں میں باہمی اعتماد کے رشتے کا نام ہے لیکن معاشرے میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو ان مقدس رشتوں کو اپنے اقدامات سے پامال کرتے ہیں جیسا کہ پاکستان کے نواحی علاقے پاک پتن میں ہوا۔

صوبہ پنجاب کے نواحی شہر پاک پتن میں ایک چالاک دلہن نے اپنے دولہا کو چونا لگا دیا اور دولہا کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق صائمہ نامی نوبیہاتا دلہن  نے اپنے دولہا اقبال حسین کو نشہ آور دودھ پتی پلا کر بے ہوش کر دیا اور گھر سے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئی جس کی مالیت 12 لاکھ بتائی جاتی ہے۔

اہل خانہ نے دولہا کو اپنے کمرے میں بے ہوش اور دلہن کو غائب دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور اقبال کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے دلہن سمیت 4 افراد کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چھاپے مار رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں