پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فیس بک پر لنک کلک کرتے ہی سوا لاکھ روپے اُڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: اگر آپ بھی سوچے سمجھے بغیر کسی بھی لنک کو کھول لیتے ہیں تو اب ہوشیار رہیں کہی ایک کلک سے آپ کی جمع پونجی ہی نہ چلی جائے۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے شاہدرا ضلع کے کرشنا نگر علاقے میں ایک شخص کو فیس بک اکاونٹ کے ایک لنک پر کلک کرنا کافی مہنگا پڑ گیا۔

اوتار شرما ایک پرائیوٹ نوکری کرتا ہے، جس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فون پر فیس بک ایپ کا استعمال کررہا تھا، اس دوران اس سے ایک لنک کلک ہوگیا۔

اوتار شرما کا کہنا تھا کہ کلک کرتے ہی میرے اکاونٹ سے ایک ہی وقت میں سوا لاکھ روپے غائب ہوگئے، اور فوراً بعد موبائل پر ان روپیوں کے ٹرانزکشن کا میسیج آیا۔

متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے فوری بینک میں رابطہ کر کے اکاونٹ کو بند کروایا اور بعد میں اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

متاثرہ نوجوان نے بینک اکاونٹ کو بند کروانے کے بعد اس بارے میں مقامی پولیس کو اطلاع دی، مقامی پولیس نے متاثر نوجوان کو سائبر تھانے بھیج دیا۔ پولیس نے ان کی شکایت پر کیس درج کر کے چھان بین شروع کردی ہے۔

سائبر تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیکنیکل سرویلنس کی مدد سے ملزم تک پہچنے کی کوشش کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں