جاپان میں ایک راک کلمبر پر اچانک ریچھ نے خوف ناک حملہ کر دیا، جس کے بعد ان دونوں میں دل دہلا دینے والی لڑائی شروع ہو گئی۔
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک کوہ پیما اور ایک سیاہ پہاڑی ریچھ کے درمیان موت اور زندگی کی جنگ لڑی گئی ہے۔
راک کلمبر ایک اونچی چٹان کے کنارے پر چمٹا ہوا تھا اور اپنی زندگی کے لیے جدوجہد کر رہا تھا، جب کہ ریچھ نیچے سے اس پر مسلسل حملے کیے جا رہا تھا۔
انسانوں کا جنگلی جانوروں کے ساتھ تصادم ہمیشہ دل دہلا دینے والا ہوتا ہے، لیکن کچھ اتنے مہلک ہوتے ہیں کہ ہم سوچتے ہی رہ جاتے ہیں کہ آیا یہ حقیقی ہے یا فلمایا گیا ہے، تاہم یہ ویڈیو بالکل حقیقی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جاپان کے ماؤنٹ فوٹاگو میں پیش آیا، کوہ پیما نے اعتراف کیا کہ وہ ریچھ کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ایک مادہ ریچھ اپنے بچوں کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
Black bear attacks man as he’s rock climbing
pic.twitter.com/YrYUQL14I9— The Aftermath™️ (@aftermathvids) October 17, 2022
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راک کلمبر جب ایک چٹان سے اترنے کی کوشش کر رہا تھا تو اچانک چٹان پر ایک طرف سے ایک ریچھنی نے اس پر حملہ کر دیا، خوش قسمتی سے وہ بچ گیا اور ریچھنی نیچے جا گری۔
تاہم جنگلی جانور بھاگا نہیں بلکہ اس نے کئی بار اچھل کر راک کلمبر کو پکڑنے کی کوشش کی، لیکن وہ درد ناک موت سے بال بال بچا۔
خطرناک صورت حال دیکھ کر راک کلمبر ایک بار پھر اوپر چڑھنے لگا، جس پر ریچھنی نے اس کی جان بخش دی اور جھاڑیوں میں جا کر کہیں غائب ہو گئی۔