ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی ہیں، برطانوی وقت کے مطابق رات ایک بجے وقت تبدیل کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق موسم بہار کے آغاز پر برطانیہ میں گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر دیا جاتا ہے، گزشتہ رات ایک بجے وقت تبدیل کرتے ہوئے ایک گھنٹہ آگے کر دیا گیا۔

گھڑیاں آگے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اُٹھانا ہے، برٹش سمر ٹائم 29 مارچ سے 25 اکتوبر تک جاری رہتا ہے، اس تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان میں وقت کا فرق 5 کی بجائے 4 گھنٹے ہو گیا ہے۔

گھڑیاں آگے کیے جانے کی وجہ سے برطانیہ میں آج دن 23 گھنٹے کا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جی ایم بی یونین نے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ برطانوی کاؤنٹی یارکشائر میں آج گھڑیاں آگے کرنے کا عمل کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہو سکتا ہے، کنٹریکٹرز کی جانب سے ویکفیلڈ کونسل کو اس سلسلے میں بتایا گیا کہ اس سال وہ مینولی گھڑیوں کا وقت تبدیل نہیں کر سکیں گے، اس لیے کاؤنٹی کی نمایاں گھڑیوں میں چند ماہ تک برطانوی سمر ٹائم نہیں دیا جا سکے گا۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھ کر 17,089 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1,019 تک پہنچ چکی ہے۔

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں