تازہ ترین

نیب کی بڑی کارروائی، "منظورقادرکاکا ” کا قریبی ساتھی گرفتار

کراچی: نیب نے کراچی کے پوش علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چائنہ کٹنگ ، کرپشن اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث اہم کردار کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ ڈی ایچ اےفیزفائیو میں خیابان بادبان کے ایک بنگلےپرمارا گیا،ا س دوران ایس بی سی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹرفیاض علوی کو گرفتار کیا گیا، فیاض علوی پرچائنہ کٹنگ ، کرپشن اورغیرقانونی تعمیرات کےالزامات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض علوی سابق ڈی جی منظورقادرکاکا کا قریبی ساتھی بتایاجاتاہے،فیاض علوی دو ہزار تیرہ میں بیرون ملک فرارہوا تھا، چند دن قبل ہی بیرون ملک سے پاکستان واپس آیا تھا۔

سندھ میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ اور اہم سیاسی شخصیات کے منظور نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جی اور مفرور ملزم منظور قادر کاکا پر بھی چائنہ کٹنگ ، کرپشن اورغیرقانونی تعمیرات کا الزامات ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل منظور احمد کاکا دو ہزار پندرہ میں کراچی سے متحد ہ امارات فرار ہوئے، وہ پہلے امریکہ اور اس کے بعد کینڈا مقیم رہے، نیب مفرور ملزم کو بیرون لانے کے اقدام کرنےکی کوشش نہ ہو نے کا اعتراف بھی کرچکی ہے۔

Comments