تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکا میں خوفناک حادثے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

پنسلوانیا: امریکا میں سڑک پر برفباری کے باعث پھسلن کے دوران تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گاڑیوں سے جاٹکرایا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں سڑک پر برفباری کے باعث پھسلن کے دوران ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود مدد کے لیے کھڑے افراد حادثے سے بال بال بچ گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی خراب ہونے کے باعث وہاں لوگوں کی مدد کے لیے ریسکیو ورکرز مدد کے لیے کھڑے ہیں ایسے میں اچانک ایک تیز رفتار ٹرک آتا ہےاور وہاں موجود دوسری گاڑیوں سے جاٹکراتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود ریسکیو ورکرز فوری طور پر بھاگ پر جان بچاتے ہیں اگر چند لمحے بھی انہیں وہاں سے ہٹنے میں دیر ہوجاتی تو کوئی حادثہ پیش آسکتا تھا۔

کولیئر ٹاؤن شپ ای ایم ایس کا کہنا ہے کہ ’براہ کرم برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوتی ہے ، ڈرائیو ر حضرات گاڑی آہستہ چلائیں تاکہ کسی حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔

کولیئر ٹاؤن شپ ای ایم ایس نے امید کا اظہار کیا کہ جاری کردہ انتباہ پر مسافر عمل کریں گے، ای ایم ایس نے مزید لکھا کہ اس واقعے کے دوران ہمارے دو ارکان حادثے سے بال بال بچ گئے ہیں۔

مذکورہ ویڈٰو فیس بک پر شیئر کی گئی جس کے بعد 5 ہزار سے زائد صارفین سے اسے ری شیئر کیا اور متعدد نے اس پر اپنے رائے کا اظہار بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -