تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان میں جمہوری حق کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: پاکستان میں عام انتخابات پر امریکا کے محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کو بغور دیکھ رہے ہیں، پاکستانیوں کے جمہوری حق کی حمایت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شفاف، قابل احتساب انتخابات کے خواہاں ہے، دوسری جانب برطانیہ نے بھی پاکستان میں انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں لگی ہیں، چین سمیت دوسرے ممالک کے بعد امریکا اور برطانیہ بھی اس حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، امریکا پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستانی ووٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ الیکشن ڈے پاکستان کے لیے اہم ترین دن ہے، پاکستانی آج اپنے سنہری مستقبل کا انتخاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: امید کرتے ہیں کہ الیکشن کا دن امن کے ساتھ گزرے گا، چیف آبزرور وفد یورپی یونین

واضح رہے کہ یورپی یونین وف کے چیف آبزرور مائیکل گیلر نے کہا تھا کہ ’وفد نے متعدد پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ہے، عوام میں الیکشن کے حوالے سے جوش و جذبہ ہے، الیکشن کمیشن کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -