جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش، چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز کی بندش کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو چینل کی نشریات بحال نہ کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ چیئرمین پیمرا 7 ستمبر کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اے آر وائی نیوز کی بحالی کے متعدد احکامات کے باوجود نشریات کی بحال نہ ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے چیئرمین پیمرا کو چینل کی نشریات بحال نہ کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں 7 ستمبر کو عدالت  میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت بیرسٹر عابد زبیری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت 10 اور پھر 12 اگست کو متعدد بار اے آر وائی نیوز کی بحالی کے فیصلے جاری کرچکی ہے لیکن پیمرا اس پر عملی اقدام کے بجائے صرف رسمی اور کاغذی کارروائیاں کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی چیئرمین پیمرا کسی بھی چینل کی بلا تعطل نشریات کی فراہمی یقینی بنانے کے پابند ہیں، اس لیے عدالت کے حکم کے باوجود صرف خانہ پری کرنے پر ان کے خلاف عملی کارروائی ہونی چاہیے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ عدالت اے آر وائی نیوز کی نشریات کی بحالی لیے 5 بار احکامات جاری کرچکی ہے لیکن نشریات بحال نہیں ہوسکی ہے اس لیے ایک شوکاز جاری کیا جاتا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

توہین عدالت کے شوکاز نوٹس  میں چیئرمین پیمرا کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 7 ستمبر کو ذاتی طور پر آکر اس کی وضاحت کریں کہ عدالت کے واضح احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے باوجود اے آر وائی نیوز کی بندش : ‘چیئرمین پیمرا کے وارنٹ جاری کئے جائیں’

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے وکیل بیرسٹرایان میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں‌ دوران سماعت کہا کہ کہ چیئرمین پیمرا کے وارنٹ جاری کئے جائیں،یہ عدالت کی اہمیت کا معاملہ ہے۔

Comments

اہم ترین

اصغر عمر
اصغر عمر
اصغر عمر اے آر وائی نیوز سے بطور کورٹ رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں