منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش،عالمی میڈیا نےبھی آواز بلند کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آروائی نیوز کیخلاف حکومتی انتقامی کارروائیوں پرعالمی ذرائع ابلاغ بھی بول پڑا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ کے صف اول اخبارات نے اے آر وائی نیوز کی بندش کی خبر کو شہ سرخیوں میں جگہ دی۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ پاکستان میں صحافیوں اور حزب اختلاف نے حکومتی اقدام کی مذمت کی، عوام میں مقبول ٹی وی چینل کی بندش پر صحافی سراپا احتجاج ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ این اوسی کی منسوخی سے چار ہزارمیڈیا ورکرکا روزگارمتاثرہوا۔

عرب نیوز نے لکھا کہ اے آر وائی نیوز کے این اوسی منسوخی کےحکومتی اقدام کو پاکستانی صحافیوں نےمسترد کردیا ہے۔

وائس آف امریکا کے مطابق عالمی صحافتی تنظیموں نے معاملے پر سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی اے آر وائی نیوز کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا اے آر وائی نیوز کی بندش پر تشویش کا اظہار

ایک بیان میں ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس ، سول سوسائٹی پر پابندیوں کی خبروں سےآگاہ ہیں۔

واضح رہے کہ آزادی صحافت کی دعویدار حکومت نے گذشتہ روز 4 ہزار صحافیوں کا معاشی قتل کر ڈالا تھا۔

رانا ثنا اللہ کی وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔

حکومت نے سیاسی انتقام کی انتہا کرتے ہوئے شوکاز دیئے بغیر اے آر وائی نیوز کی این او سی کینسل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں